Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم قائدین کی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات

تلگو دیشم قائدین کی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات

شمس آباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے تلگو دیشم قائدین بی وینوگوپال تلگو دیشم جنرل سکریٹری ، گنیش گپتا آرگنائزنگ سکریٹری نے ہولی کے موقع پر تلگو دیشم صدر و آندھرا پردیش چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کر کے ہولی کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر تلنگانہ ریاست میں تلگو دیشم پارٹی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ بی وینو گوپال نے بتایا کہ ریاست میں تلگو دیشم پارٹی کی مضبوطی کے لیے اقدامات کرنے اور عوام کو پارٹی کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے تلگو دیشم کے دور میں ہونے والی ترقی سے بھی واقف کرانے اور کمیٹیوں کی تشکیل دینے پر زور دیا گیا ۔۔
شمس آباد گرام پنچایت کو 25 لاکھ لیٹر پانی سربراہ کرنے کا مطالبہ
شمس آباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے ایچ ایم ڈبلیو ایس جنرل منیجر محترمہ پدمجا ، آر ڈبلیو ایس ڈی ای نرسمہا گوڑ سے ملاقات کر کے شمس آباد گرام پنچایت کو کرشنا ندی سے 25 لاکھ لیٹر پانی سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شمس آباد کو 12 لاکھ لیٹر پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ پائپ لائن میں دو لاکھ لیٹر پانی رہ جاتا ہے ۔ جس سے صرف عوام تک دس لاکھ لیٹر پانی ہی پہنچ رہا ہے جو کہ ناکافی ہورہا ہے ۔ موسم گرما کی وجہ سے کئی بورس سوکھ گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ نئے بورس ڈالنے اور ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ شمس آباد سرپنچ نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ شدید گرما میں پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے پانی کو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں تاکہ قلت سے بچا جاسکے ۔ اس موقع پر شمس آباد آر ڈبلیو ایس اے ای سوریہ نارائنا اور ای او شیام سندر بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT