Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم قائد ریونت ریڈی اور کانگریس قائد محمد علی شبیر بغلگیر

تلگو دیشم قائد ریونت ریڈی اور کانگریس قائد محمد علی شبیر بغلگیر

خوشگوار ماحول میں بات چیت ، کانگریس کے دیگر قائدین کے ساتھ بھی ملاقات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : اسمبلی کے احاطے میں تلگو دیشم کے شعلہ بیان مقرر ریونت ریڈی اور قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی ۔ حالیہ دنوں میں ریونت ریڈی کانگریس میں شامل ہونے کی افواہیں چل رہی ہیں اور ریونت ریڈی نے بھی تردید نہیں کی ہے ۔ جس کی وجہ سے سربراہ تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے اسمبلی سرمائی سیشن سے دو دن قبل ریونت ریڈی کو قائد مقننہ تلگو دیشم اور تلنگانہ تلگو دیشم ورکنگ پریسیڈنٹ کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے ۔ تلنگانہ تلگو دیشم قائدین اور ریونت ریڈی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ چکی ہے ۔ آج اسمبلی میں منعقدہ تلگو دیشم مقننہ اجلاس کو ریونت ریڈی نے منسوخ کردیا ۔ تاہم وہ اسمبلی پہونچے اور تلگو دیشم مقننہ پارٹی آفس میں قائد مقننہ کی کرسی کے بجائے عام ارکان اسمبلی کی کرسی پر بیٹھیں اس سے قبل جیسے ہی وہ اسمبلی پہونچے ان کا سامنا قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر سے ہوا ۔ دونوں گرمجوشانہ انداز میں ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ۔ دونوں قائدین کے بغلگیر ہونے کے منظر کو تمام ویڈیو کیمروں اور فوٹو گرافرس نے قید کیا ۔ اس موقع پر ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن اسمبلی سمپت کمار اور کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل پی سدھاکر ریڈی نے بھی ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT