Tuesday , December 18 2018

تلگو دیشم پارٹی ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش و تلنگانہ ریاستوں کے لیے تلگو دیشم پارٹی ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ نظام الاوقات کے مطابق 16 مئی کو دونوں ریاستوں کے پانچ اضلاع کے لیے جب کہ اے پی کے 6 اضلاع اور تلنگانہ کے 5 ضلعی کمیٹیوں

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش و تلنگانہ ریاستوں کے لیے تلگو دیشم پارٹی ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ نظام الاوقات کے مطابق 16 مئی کو دونوں ریاستوں کے پانچ اضلاع کے لیے جب کہ اے پی کے 6 اضلاع اور تلنگانہ کے 5 ضلعی کمیٹیوں کے انتخابات 18 مئی کو منعقد ہوں گے ۔ پہلے مرحلہ کے تحت آندھرا پردیش ریاست میں منعقد شدنی تلگو دیشم ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اضلاع میں سریکاکلم ، وجئے نگرم ، ایسٹ گوداوری ، پرکاشم ، کرنول اور چتور شامل ہیں ۔ جب کہ تلنگانہ ریاست کے اضلاع کریم نگر ، کھمم ، نلگنڈہ ، نظام آباد ، محبوب نگر شامل ہیں جب کہ دوسرے مرحلہ یعنی 18 مئی کو اے پی کے اضلاع وشاکھا پٹنم ، ایسٹ گوداوری ، گنٹور ، نیلور ، کڑپہ اور اننت پور جب کہ تلنگانہ کے اضلاع میں میدک ، ورنگل ، عادل آباد ، حیدرآباد اور رنگاریڈی شامل ہیں جہاں پر مرحلہ وار دو مرحلوں میں تلگو دیشم ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے انتخابات منعقد ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT