تلگو دیشم پارٹی ہی دونوں ریاستوں کی مستحکم حکومت ہوگی

حیدرآباد ۔17 ۔ مارچ (پریس نوٹ) تلگو دیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام نزد انجمن چنچل گوڑہ ، بصدارت محمد مظفر علی خاں ، انچارج تلگو دیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ و جنرل سکریٹری گریٹر حیدرآباد منعقد ہوا۔ اس جلسہ عام کی کثیر تعداد میں موجود عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2014 ء کے اعلان کے ساتھ ہی قومی اور ع

حیدرآباد ۔17 ۔ مارچ (پریس نوٹ) تلگو دیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام نزد انجمن چنچل گوڑہ ، بصدارت محمد مظفر علی خاں ، انچارج تلگو دیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ و جنرل سکریٹری گریٹر حیدرآباد منعقد ہوا۔ اس جلسہ عام کی کثیر تعداد میں موجود عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2014 ء کے اعلان کے ساتھ ہی قومی اور علاقائی سیاسی جماعتیں نئے نئے منشور اور متاثر کن وعدوں کے سنہری جال لیکر میدان انتخابات میں اتر آئی ہیں۔ خود کو مسلمانوں کی فلاح و بہبود کا ٹھیکہ دار سمجھنے والی بعض سیاسی پارٹیاں اور انگنت ہستیاں اور غیر سیاسی تنظیمیں مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ مسلمانوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ ان کے سیاسی ، بنیادی ، تعلیمی ، اقتصادی ، طبی اور صیانتی مسائل کے حل کیلئے تلگو دیشم پارٹی ہی واحد پارٹی ہے

جو اپنا ایک شفاف اور مثالی ریکارڈ رکھتی ہے۔ مسلکی اور دیگر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے رائے دہندگان شفاف کارکردگی اور مقامی قائد کے حق میں اپنا ووٹ دیکر سے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ بعض شدت پسند اور انتہا پسند جماعتیں اور قائدین مسلم رائے دہندوں کے مفادات ، مسلم صیانت اور مسلم مسائل کو بعد ا لیکشن کے فراموش کردینا اپنا پیدائشی حق اور اپنا فریضہ سمجھتی ہیں ۔ ایسے پارٹیوں اور قائدین کے حق میں مسلمان اپنا قیمتی ووٹ دیکر اسے ضائع نہ کریں۔ اس عام کو تلگو دیشم کے دیگر قائدین جن میں ایم ایس خان ، محمد اسلم کارپوریٹر، خبن شاہ ، عبدالحنان ، سید عبدالفتح اور دیگر قائدین نے بھی مخاطب کیا ۔ شری لکشمی نارائن ، شری سشیل کمار ، کیلاش گوڑ ، جلیل خاں، اعجاز خاں وغیرہ نے بھی اس جلسہ عام کو کامیاب بنانے میں انتھک محنت کی ۔ مقامی عوام ، بزرگوں اور نوجوانوں کے علاوہ پس پردہ خواتین بھی اس جلسہ عام کو بغور سنا۔ عبدالحنان کے شکریہ پر جلسہ عام کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT