Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی کا ٹی آر ایس میں انضمام غیر قانونی و غیر دستوری : ریونت ریڈی

تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی کا ٹی آر ایس میں انضمام غیر قانونی و غیر دستوری : ریونت ریڈی

اسمبلی میں تلگو دیشم سے منحرف ارکان کو ٹی آر ایس کے معاون ارکان کا درجہ ، اسپیکر اسمبلی کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم سے انحراف کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے 12 ارکان اسمبلی کو اسمبلی میں ٹی آر ایس کے معاون ارکان کی حیثیت سے نشستیں مختص کردی گئی ۔ تلگو دیشم کے فلور لیڈر ریونت ریڈی چوتھی صف میں 123 ویں نشست مختص کردی گئی ہے ۔ اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھو سدن چاری نے تلگو دیشم سے انحراف کرنے والے 12 ارکان اسمبلی کو ٹی آر ایس میں ضم کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی انہیں ٹی آر ایس کے معاون ارکان کا درجہ دیا گیا اور آج اسمبلی میں ان کے لیے نشستیں بھی مختص کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ تلگو دیشم کے فلور لیڈر مسٹر ای دیاکر راؤ کے بشمول 10 تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی ٹی آر ایس میں شامل ہوئے تھے آج مزید دو ارکان اسمبلی ایم گوپی ناتھ اور گاندھی نے کیمپ آفس میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے تلگو دیشم میں شامل ہوگئے اور آج ہی اسمبلی میں ان 12 ارکان اسمبلی کے لیے سیناریٹی کی بنیاد پر ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ان کی نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں ۔ ساتھ ہی تلگو دیشم میں باقی رہ جانے والے تلگو دیشم کے تین ارکان اسمبلی کے نشستوں میں بھی تبدیلی لائی گئی ہے ۔ پانچویں بلاک کے تیسری لائن کے نشست نمبر 118 تلگو دیشم کے رکن اسمبلی ایس وینکٹ ویریا کو مختص کی گئی ہے جب کہ چوتھی لائن میں 123 ویں نشست تلگو دیشم کے فلور لیڈر ریونت ریڈی اور 124 ویں نشست آر کرشنیا کو مختص کی گئی ہے ۔ نشستوں کے الاٹمنٹ کے ساتھ ہی اسمبلی میں تلگو دیشم کے ارکان اسمبلی کی ٹی آر ایس میں انضمام کی کارروائی مکمل ہوئی ہے ۔ قائد مقننہ تلگو دیشم ریونت ریڈی نے تلگو دیشم کے 12 ارکان اسمبلی کو ٹی آر ایس میں ضم کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی اور غیر دستوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسمبلی نے عجلت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ جس کے خلاف تلگو دیشم پارٹی عدالت سے رجوع ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT