تلگو دیشم کے سینکڑوں کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت

عنقریب ٹی آر ایس کے ایم پی ٹی سیز کی بھی شمولیت ، سبیتا اندرا ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سابقہ ریاستی وزیر داخلہ سبیتا اندرا ریڈی کے رہائش گاہ سری نگر کالونی میں آج شام تلگو دیشم پارٹی سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور مزید چیوڑلہ سے تعلق رکھنے والے 5 ایم پی ٹی سی اور چار عدد زیڈ پی ٹی سیز کے ٹی آر ایس کے کارکن بھی عنقریب کانگریس میں شامل ہوں گے ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 2019 میں کانگریس پارٹی 6 تا 7 نشستیں بالخصوص چیوڑلہ پارلیمانی حلقے سے کانگریس پارٹی شاندار اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2014 کے عوامی انتخابات میں ان کے فرزند کارتک ریڈی کو 70 ہزار ووٹوں سے ٹی آر ایس کے امیدوار ویشویشور ریڈی سے شکست حاصل ہوئی ۔ اس موقع پر چیوڑلہ پارلیمانی امیدوار کارتک ریڈی اور دیگر کانگریسی کارکنان موجود تھے ۔ سال 2019 مہیشورم اور پرگی ، راجندر نگر ، تانڈور ، وقار آباد ، شیر لنگم پلی کے اسمبلی نشستوں پر کانگریس کا قبضہ ہوگیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT