Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم ۔ بی جے پی اتحاد عملاً ختم ، علحدہ علحدہ مہم

تلگو دیشم ۔ بی جے پی اتحاد عملاً ختم ، علحدہ علحدہ مہم

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھلے ہی انتخابی مفاہمت کی ہو لیکن حیدرآباد و سکندرآباد میں دونوں پارٹیاں الگ الگ انتخابی مہم چلا رہی ہیں ۔ دونوں پارٹیوں کو کسی بھی حلقہ میں اب تک یکساتھ چناؤ مہم چلاتے ہوئے نہیں د یکھا گیا ۔ دونوں حلیف جماعتوں میں کہیں کوئی تال میل نہیں ہے ۔ بیشتر مقامات

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھلے ہی انتخابی مفاہمت کی ہو لیکن حیدرآباد و سکندرآباد میں دونوں پارٹیاں الگ الگ انتخابی مہم چلا رہی ہیں ۔ دونوں پارٹیوں کو کسی بھی حلقہ میں اب تک یکساتھ چناؤ مہم چلاتے ہوئے نہیں د یکھا گیا ۔ دونوں حلیف جماعتوں میں کہیں کوئی تال میل نہیں ہے ۔ بیشتر مقامات پر دونوں پارٹیوں کے کارکن ایک دوسرے کے اسمبلی اور لوک سبھا امیدواروں کی مہم میں حصہ نہیں لے رہے ہیں ۔ بعض قائدین کا احساس ہے کہ اگر تال میل نہیں ہوا تو انتخابات میں دونوں پارٹیوں کو نقصان ہوگا ۔ تلگو دیشم اور بی جے پی کے ذرائع نے کہا کہ چونکہ دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کے مابین تال میل ضروری ہے ۔ اس وقت دونوں پارٹیوں کے امیدوار الگ الگ مہم پر ہیں مثال کے طور پر سکندرآباد لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی امیدوار بنڈارو دتاتریہ اور سکندرآباد اسمبلی حلقہ کے تلگو دیشم امیدوار کے وینکٹیش گوڑ اپنے طور پر مہم چلا رہے ہیں ۔ اس طرح ملکاجگری سے لوک سبھا حلقہ کے تلگو دیشم امیدوار سی ایچ ملا ریڈی اور ملکاجگیری اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار این رام چندر راؤ کے مابین کوئی تال میل نہیں ہے ۔ مشیر آباد اور خیریت آباد اسمبلی حلقوں میں بھی بی جے پی اور تلگو دیشم امیدواروں کو ایک دوسرے کے پارٹی کیڈر سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے حالانکہ ان حلقوں میں بعض امیدوار چناؤ مقابلہ سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ خیریت آباد اسمبلی حلقے کے بی جے پی امیدوار سی رام چندر ریڈی نے بعض تلگو دیشم قائدین بشمول کے وجئے راما راو سے ملاقات کی اور ان کی مدد مانگی ہے ۔ پرانا شہر میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے ۔ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی امیدوار بھگونت راؤ اور کاروان اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار بدم بال ریڈی اپنے بل بوتے پر ہی مہم چلا رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT