Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگو دیشم ۔ بی جے پی اتحاد کو کامیاب بنائیں : چندرا بابو نائیڈو

تلگو دیشم ۔ بی جے پی اتحاد کو کامیاب بنائیں : چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے گریٹر حیدرآباد کی تیز رفتار ترقی اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے تلگو دیشم ۔ بی جے پی اتحاد کو کامیاب بنانے کی عوام سے خواہش کی۔ انہوں نے آج آندھرا و تلنگانہ کے اہم قائدین کو ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایچ ایم سی انتخابی مہم میں سرگرم حصہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام قائدین جو سنکرانتی تہوار کے سلسلے میں اپنے آبائی مقامات گئے ہوئے ہیں ، تہوار کے بعد فوری واپس ہوں اور تلگو دیشم ۔ بی جے پی اتحاد کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہوجائیں۔ انہوں نے تاملناڈو میں تلگو عوام کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں تلگو امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانی ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT