Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / تلگو رپورٹر کے خلاف مقدمہ

تلگو رپورٹر کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس نے تلگو روزنامہ کے ایک مقامی رپورٹر مقدمہ درج کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 تلگو اخبارات سے تعلق رکھنے والے مقامی رپورٹرس کے درمیان علاقہ میں سبقت کو لے کر گزشتہ چند دنوں سے رقابت چل رہی تھی جس کے نتیجہ میں ڈی سنتوش نے اپنے حریف ملکارجن ریڈی کو احاطہ پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر زدوکوب کیا جس کے سبب لنگر حوض پولیس نے سنتوش کے خلاف ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
چلتی ٹرین سے گرنے پر ایک شخص کی موت
حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین سے مشتبہ حالت میں گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 26 سالہ وینکنایا جو پیشہ سے میستری تھا کل ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ بی بی نگر اور گھٹکیسر کے علاقہ میں چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT