Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگو سیکنڈ لینگویج پراکٹس پیپرس (کوئسچن بینک) کی رسم اجرائی

تلگو سیکنڈ لینگویج پراکٹس پیپرس (کوئسچن بینک) کی رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 6 ڈسمبر (راست) جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح ایس ایس سی امتحان مارچ 2015ء کیلئے سیکنڈ لینگویج تلگو کے پراکٹس پیپرس کی کتاب کا رسم اجراء 9 ڈسمبر منگل کو 4 ساعت شام جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عمل میں آئے گا۔ شری سومی ریڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر حیدرآباد مہمان خصوصی اور آئی نہرو بابو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادرپورہ مہمان اعزازی ہوں گے۔ اس کتاب کو جناب محمد رفیع سینئر تلگو ٹیچر بوسٹن مشن ہائی اسکول نے تیار کیا ہے اور ادارہ سیاست کے تعاون سے شائع کیا جاکر مفت تقسیم کیا جارہا ہے۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی نے صدور مدارس و طلباء وطالبات اور سرپرستوں سے شرکت کی خواہش کرتے ہوئے بونافائیڈ سرٹیفکیٹ (اصل) داخل کرکے کتاب مفت حاصل کرنے کی خواہش کی ہے۔ اساتذہ مدارس سے بھی شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ جناب ایم اے حمید جلسہ کی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT