Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگو فلموں کی اداکار جوڑی جیوتا اور راج شیکھربی جے پی میں شامل

تلگو فلموں کی اداکار جوڑی جیوتا اور راج شیکھربی جے پی میں شامل

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) تلگو فلموں کی اداکار جوڑی جیوتا اور راج شیکھر نے آج دہلی میں صدر بی جے پی مسٹر راجناتھ سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ چند ماہ سے سیاست سے دور رہنے والے اس جوڑے نے آج بالآخر بی جے پی میں شمولیت کو ترجیح دی۔ کانگریس میں سرگرم رہنے والے اس جوڑے نے چرنجیوی کی جانب سے اپنی پارٹی پرجا راج

حیدرآباد ۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) تلگو فلموں کی اداکار جوڑی جیوتا اور راج شیکھر نے آج دہلی میں صدر بی جے پی مسٹر راجناتھ سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ چند ماہ سے سیاست سے دور رہنے والے اس جوڑے نے آج بالآخر بی جے پی میں شمولیت کو ترجیح دی۔ کانگریس میں سرگرم رہنے والے اس جوڑے نے چرنجیوی کی جانب سے اپنی پارٹی پرجا راجیم کو کانگریس میں ضم کرنے کے بعد کانگریس سے دوری اختیار کرلی تھی۔ اس فلمی جوڑے نے تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے بھی اپنی نئی سیاسی زندگی کی شروعات کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم دونوں جماعتوں میں بھی انہیں اہمیت نہیں دی گئی۔ گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کو تنصیب کرنے کے مسئلہ پر بی جے پی نے حیدرآباد میں جنوبی ہند کے ایک سمینار کا اہتمام کیا تھا۔ اس اجلاس میں پہلی مرتبہ اس جوڑے نے شرکت کی تھی۔ آج باضابطہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT