Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگو فلم انڈسٹری اسوسی ایشن کے وفد کی وزیر ٹی سرینواس سے ملاقات

تلگو فلم انڈسٹری اسوسی ایشن کے وفد کی وزیر ٹی سرینواس سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلگو فلم انڈسٹری اسوسی ایشن کمیٹی کے رکن اور صدر نرملا شنکر کی قیادت میں آج حیدرآباد سکریٹریٹ میں وزیر برائے فلم اینڈ سنیما آٹو گرافی ٹی سرینواس یادو سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے اور حالیہ منتخب تلگو فلم اسوسی ایشن کے صدر نرملا شنکر نے ٹی سرینواس کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کے افراد کے لیے تعاون کریں اور شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے مسائل کی یکسوئی کے لیے اقدامات اٹھائے اور شارٹ فلم کی تیاری میں حکومت کی جانب سے مالی تعاون فراہم کریں ۔ اسوسی ایشن کے وفد کو وزیر نے اس بات کا تیقن دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے شارٹ فلم تیار کرنے والوں کی ضرور مدد کریں گے اور مزید کہا کہ شارٹ فلم تیار کرنے والے نقصان کے چلتے خود کشی کرنے کی جانب مائل ہو رہے ہیں جو کہ غلط بات ہے ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ حکومت سے رجوع ہو کر اپنے مسائل سے آگاہی کریں یقینا حکومت مستحق اور قابل شارٹ فلم بنانے والوں کا بھر پور تعاون کرے گی ۔ متعلقہ وزیر سے وفد کے ان ذمہ داران نے ملاقات کی رام پرساد ، ڈائرکٹر روی کمار چودھری ، ایم رامیش ، چندرا مہیش اور پریم راج و دیگر نے اپنے مسائل سے وزیر کو آگاہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT