Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / تلگو فلم کی قزاقی میں ملوث تین افراد گرفتار

تلگو فلم کی قزاقی میں ملوث تین افراد گرفتار

حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حال ہی میں ریلیز ہوئی تلگو فلم ’ردرما دیوی ‘ قزاقی میں ملوث تین افراد بشمول دو طالب علموں کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر کرائمس شریمتی سواتی لکرا نے بتایا کہ رُدرما دیوی فلم ڈائرکٹر مسٹر جی شیکھر نے شکایت کی کہ ان کی فلم کی آن لائین قزاقی کی گئی ہے جسکے ذریعہ انہیں کروڑہا روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ سی سی ایس نے آئی ٹی ایکٹ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ویب سائیٹ کا تجزیہ کیا جس میں پایا گیا کہ 1200 فلموں کو قزاقی کی گئی ہے ۔ پولیس نے 20 سالہ پرشانت چیتنکر ، 20 سالہ پون کاملے 30 سالہ تنویر احمد کو گرفتار کرلیا جو فی ویڈیو لنک 15 تا 20 ہزار روپئے میں ویب سائیٹ کے ذریعہ فروخت کر رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT