Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگو منی مہاناڈو کا آج انعقاد

تلگو منی مہاناڈو کا آج انعقاد

بلکم پیٹ میں انتظامات ، علی مسقطی کو حیدرآباد لوک سبھا امیدوار بنانے پر زور
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حلقہ لوک سبھا سکندرآباد میں تلگو دیشم پارٹی کے منی مہاناڈو کا کل یعنی 16 مئی کو گیارہ بجے دن ’ اے کے گارڈن ‘ واقع بلکم پیٹ میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ مسٹر ایم این سرینواس صدر گریٹر حیدرآباد سٹی تلگو دیشم پارٹی اس منی مہاناڈو پروگرام کی صدارت کریں گے ۔ جب کہ صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا رکن پولیٹ بیورو قومی تلگو دیشم پارٹی مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نائب صدر قومی تلگو دیشم پارٹی و رکن پارلیمان ( راجیہ سبھا ) مسٹر موہن راؤ کے علاوہ مسٹر علی مسقطی ، مسٹر دیپک ریڈی قائدین تلگو دیشم پارٹی شرکت کریں گے ۔ اسی دوران مسٹر این این سرینواس صدر گریٹر حیدرآباد سٹی تلگو دیشم پارٹی نے کہا کہ گذشتہ دن حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے منی مہاناڈو کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا اس موقع پر حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے تلگو دیشم پارٹی قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد نے مسٹر علی مسقطی نائب صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی و انچارج حلقہ لوک سبھا حیدرآباد تلگو دیشم پارٹی کو آئندہ منعقد ہونے والے انتخابات میں حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے مسٹر علی مسقطی کو تلگو دیشم پارٹی امیدوار بنانے کے لیے اصرار کیا ۔ حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے تلگو دیشم پارٹی قائدین و کارکنوں کے اس اصرار پر مسٹر ایم این سرینواس نے اس بات کا تیقن دیا کہ اگر آپ تمام ( حلقہ لوک سبھا حیدرآباد ) کے تلگو دیشم پارٹی قائدین و کارکن متحدہ طور پر پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لیے سخت محنت کرنے کا انہیں ( ایم این سرینواس کو ) یقین دلانے کی صورت میں ضرور مسٹر علی مسقطی کو حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے تلگو دیشم پارٹی امیدوار کے لیے تلگو دیشم پارٹی قیادت سے ضرور سفارش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT