Wednesday , December 12 2018

تلگو ٹائٹنس میں مقصودالجعفری برقرار

ممبئی۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پانچ انتہائی کامیاب سیزنس کے بعد ہندوستان کے سب سے بڑے گھریلو لیگ ویوو پرو کبڈی لیگ نے ایلیٹ کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے اعلان کے ساتھ، آئندہ سیزن کی زبردست کارروائی کاآغاز کردیا ہے ۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ٹیم تلگوٹائٹنس نے اپنے دوکھلاڑیوں نلیش سلونکے اور محسن مقصودالجعفری کو برقرار رکھا ہے۔ آج لیگ نے اعلان کیا کہ کھلاڑیوں کو سیزن6 کا 19 اکتوبر، 2018 کو آغاز ہوگا اور فرنچائززکو اپنے کھلاڑیوں کوبرقراررکھنے کااعلان کرنا تھا اور ٹیموں نے اپنے چند کھلاڑیوں کو برقراررکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ مجموعی طور پر21 کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ فرنچائزز نے برقرار رکھا۔ لیگ کمشنر نے کہا لیگ ٹیم کے استحکام کے حق میں ہے اور اسے مضبوط بنانے کے لئے کھلاڑیوں کے برقراری کو پالیسی کی سطح پر تشکیل دیا جا رہا ہے۔دریں اثناء لیگ کی ٹیموں نے اپنے چند کھلاڑیوں کو برقراررکھا ہے اور ان کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT