Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگو کو لازمی مضمون بنانے بل منظور کیا جائیگا

تلگو کو لازمی مضمون بنانے بل منظور کیا جائیگا

انٹر کی بجائے دسویں تک لزوم ۔ چیف منسٹر کی عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد 20 مارچ ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں سے کہا کہ وہ آئندہ تعلیمی سال سے تمام خانگی اور سرکاری اسکولس میں تلگو لازمی پڑھائے جانے کو یقینی بنانے اقدامات کریں۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس پالیسی پر عمل کرنے کیلئے اسمبلی کے جاریہ بجٹ اجلاس میں ایک بل منظور کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر نے ان عہدیداروں کی ٹیم سے ملاقات کی جنہوں نے مادری زبان ٹامل کو تمام تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے ٹاملناڈو کا دورہ کیا تھا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حالانکہ حکومت نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ تلگو کو انٹرمیڈیٹ تک کیلئے لازمی قرار دیا جائے تاہم اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ لزوم دسویں جماعت تک رہے گا ۔ اعلامیہ کے بموجب پہلے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تلگو کو انٹرمیڈیٹ سطح تک لازمی کروایا جائے تاہم بعد میں یہ محسوس کیا گیا کہ چونکہ انٹرمیڈیٹ کورس تمام اداروں میں یکساں نہیںہے ایسے میں وہاں تلگو کو لازمی کرنا مشکل ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT