Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلگو کے لزوم کیلئے آرڈیننس کی اجرائی متوقع

تلگو کے لزوم کیلئے آرڈیننس کی اجرائی متوقع

آئندہ تعلیمی سال سے تلنگانہ کے نصاب میں تلگو لازمی مضمون

حیدرآباد ۔ 11؍ فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت ریاست بھر میں انٹرمیڈیٹ تعلیم تک تلگو زبان کو لازمی قرار دینے کے سلسلہ میں بہت جلد آرڈیننس جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ جبکہ اس سلسلہ میں حکومت نے گذشتہ چندماہ قبل ہی انٹرمیڈیٹ تعلیم تک تلگو زبان کو لازمی قرار دینے کیلئے فیصلہ کرچکی ہے ۔ اور نئے تعلیمی سال سے اس فیصلہ پر عمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ باوثوق سرکاری ‘ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اور کہاکہ اس سلسلہ میں اختیار کی جانے والی پالیسیوں ‘ نصاب کی تیاری ‘ کتب کی طباعت و کتب کی تیاری وغیرہ کے لئے وائس چانسلر تلگو یونیورسٹی پروفیسر ستیہ نارائینا کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس کمیٹی نے حکومت کو تجاویز بھی پیش کرچکی ہے ۔ لہذا آئندہ نئے تعلیمی سال سے تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ تک تلگو زبان کو لازمی کرتے ہوئے نئے قانون کو مرتب کرنے کے مقصد سے فیصلہ کرنے والی حکومت نے پہلے آرڈیننس جاری کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ۔ اس تعلق سے مکمل عملی اقدامات کرتے ہوئے ریاستی محکمہ تعلیم نے مسودہ مرتب کرکے ریاستی محکمہ قانون کو جائزہ لینے کیلئے روانہ کیا گیا اور محکمہ قانون سے منظوری کے حصول کے ساتھ ہی گورنرکی منظورہ حاصل کر کے آرڈیننس جاری کیا جائیگا ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اردو مادری زبان رکھنے والے طلبا کے لئے تلگو زبان کے بجائے اردو زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش فراہم کی جائیگی۔۔

TOPPOPULARRECENT