Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / تل ابیب حملہ کے بعد فلسطینیوں پر پابندی

تل ابیب حملہ کے بعد فلسطینیوں پر پابندی

یروشلم۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج اپنے ملک میں فلسطینیوں کو داخلہ سے روک دیا ہے۔ یہ پابندی عارضی طور پر رہے گی۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل کے اس اقدام پر تنقید کی ہے لیکن اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ تل ابیب میں فائرنگ کے واقعہ کے  باعث 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں اس کے بعد فلسطینیوں کو پابند کردیا گیا ہے۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ مغربی کنارہ اور غزہ پٹی سے اسرائیل جانے والی سرحد کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور یہ ناکہ بندی اتوار کی شب تک جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT