Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تمام اسٹیشنس پر ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا منصوبہ

تمام اسٹیشنس پر ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا منصوبہ

کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے نمبر ون انرجی ایفیشنٹ اسٹیشن ہونے کے بعد ایس سی آر کا اقدام
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے ملک میں کم برقی خرچ کرنے والے پہلے ریلوے اسٹیشن بننے کے بعد ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ایس سی آر زون میں تمام اسٹیشنس پر ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا منصوبہ ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنس آفیسر اوما شنکر نے کہا کہ کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن اب انڈین ریلویز میں نمبرون انرجی ایفیشنٹ ریلوے اسٹیشن ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے زون نے اس ریلوے اسٹیشن کو کم برقی خرچ کرنے والے اسٹیشن بنانے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ ہم مارچ 2018 تک اس زون میں تمام اسٹیشنس پر کنونشنل لائٹس کو بدل کران کی جگہ ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب عمل میں لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے ملک میں منفرد نیچرل ڈے لائٹ پائپ ٹکنالوجی کے نظریہ پر عمل کرنے والا پہلا زون ہے اور اب تک ساوتھ سنٹرل ریلوے زون میں تقریبا 316 نیچرل ڈے لائٹ پائپ سسٹمس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے ۔ گذشتہ سال 239 سسٹمس تھے اور اس سے 7 لاکھ روپئے سے زائد کی بچت متوقع ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT