Monday , December 18 2017
Home / پاکستان / تمام اہم ہند ۔ پاک موضوعات پر بحث : دفترخارجہ

تمام اہم ہند ۔ پاک موضوعات پر بحث : دفترخارجہ

اسلام آباد ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ ماہ جب ہندوپاک کے معتمدین خارجہ کی ملاقات ہوگی تو پاکستان ہندوستان کے ساتھ ان تمام موضوعات پر تبادلہ خیال کرے گا جو دونوں ممالک کیلئے تشویش کا باعث ہیں۔ دریں اثناء دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کل ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوپاک سفارتی چینلوں کے ذریعہ باہمی بات چیت کیلئے کسی قریب ترین تاریخ کے تعین کیلئے کوشاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اہم تنازعات کی پرامن طور پر یکسوئی کی جاسکے۔ یاد رہیکہ صرف ایک روز قبل مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ کو یہ بیان دیا تھاکہ ہندوپاک کے معتمدین خارجہ 14 اور 15 جنوری کو ملاقات کریں گے اور اس ملاقات کے دوران ہی بات چیت کے احیاء کے عمل کو قطعیت دی جائے گی۔ تاہم یہ بھی وضاحت کردی تھی کہ اس بات چیت سے غیرمتوقع توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔ مسٹر خلیل اللہ نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں معتمدین خارجہ کی پہلی ملاقات جنوری کے وسط میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آپ یہ جانتے ہی ہیں کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی نے حالیہ دنوں میں پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا اور اب یہ بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہیکہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ذریعہ باہمی تنازعات کو پرامن طور پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT