Wednesday , December 12 2018

تمام تعمیری کاموں کیلئے مخصوص سمنٹ استعمال کرنے حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست کے مختلف انجینئرنگ محکمہ جات کی جانب سے تمام تعمیری کاموں کیلئے ’پورٹ لینڈ سلاگ سمنٹ‘ کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں پرنسپال سکریٹری محکمہ آبپاشی کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ مسٹر شیلندر کمار جوشی نے جی او نمبر 174 جاری کیا اور حکومت کے فیصلہ پر سختی کے ساتھ پابندی کرنے کی ہدایت دی ۔ بتایا گیا کہ پورٹ لینڈ سمنٹ کے استعمال سے تعمیرات مضبوط رہیں گی اور تعمیرات میں بدعنوانیوں کا انسداد ہوسکے گا ۔ جی او میں بتایا گیا کہ یہ سمنٹ ماحولیاتی لحاظ سے بہتر ہے اور سلفیٹ سے پیدا ہونے والے مسائل کا تدارک ہوسکے گا ۔ اس سے کنکریٹ کے ذریعہ سڑکوں کی تعمیر بڑے بڑے آبپاشی پراجکٹس ‘پری کاسٹ تعمیرات ‘عمارت کی بنیاد کے کاموں کیلئے پورٹ لینڈ سلاگ سمنٹ کا استعمال کرنے کی حکومت نے تمام محکمہ جات انجینئرنگ کو ہدایات دی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT