Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تمام جماعتیں تقسیم ریاست کیلئے تعاون کریں

تمام جماعتیں تقسیم ریاست کیلئے تعاون کریں

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ جی ویویک نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ آندھرا پردیش کی تقسیم کی سلسلہ میں تعاون کریں۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ویویک نے ریاست کی تقسیم کو روکنے کیلئے سیما آندھرا قائدین کی سرگرمیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو دستور کی رو سے کسی ب

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ جی ویویک نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ آندھرا پردیش کی تقسیم کی سلسلہ میں تعاون کریں۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ویویک نے ریاست کی تقسیم کو روکنے کیلئے سیما آندھرا قائدین کی سرگرمیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو دستور کی رو سے کسی بھی ریاست کی تقسیم کا مکمل اختیار حاصل ہے اور ریاستی اسمبلی مسودہ بل کو نامنظور کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بل کی منظوری یا مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

جی ویویک نے مسودہ بل پر مباحث کے دوران سیما آندھرا ارکان کی جانب سے ووٹنگ کے مطالبہ کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ صدر جمہوریہ نے ایوان کی رائے حاصل کرنے کیلئے مسودہ بل کو اسمبلی روانہ کیا ہے اور اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی رائے سے صدر جمہوریہ کو واقف کرادے۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا قائدین ریاست کی تقسیم کو روکنے کیلئے بل پر مباحث کیلئے صدر جمہوریہ سے مزید وقت دیئے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 23جنوری کو مباحث کی تکمیل کی مہلت مقرر کی گئی ہے اور صدر جمہوریہ کو چاہیئے کہ وہ اس مہلت میں مزید توسیع نہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی تقسیم کے بارے میں تمام جماعتوں کی رائے سے صدر جمہوریہ بخوبی واقف ہیں

لہذا اسمبلی کو مزید مہلت دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔جی ویویک نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل ریاست کی تقسیم یقینی ہے اور پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں تلنگانہ بل پیش کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا قائدین کو چاہیئے کہ وہ بل کی مخالفت کے بجائے اپنے علاقہ کے مسائل پیش کریں۔ ویویک نے کہا کہ تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی سیما آندھرا علاقوں میں اپنے ووٹ بینک کو مستحکم کرنے کیلئے تلنگانہ بل کی مخالفت کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT