Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تمام خواتین مزدوروں کیلئے وظائف کا مطالبہ

تمام خواتین مزدوروں کیلئے وظائف کا مطالبہ

تانڈور 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تانڈر میں عالمی یوم خواتین منایا گیا مجسمہ گاندھی کی گل پوشی کے بعد سکریٹری تلنگانہ مہیلا سمکھیا محترمہ وجئے لکشمی پنڈت ایڈوکیٹ نے خاتون گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں تمام شعبہ حیات میں مردوں کے مساوی حقوق ملنے تک جدوجہد کرنا ہے شہر تانڈور میں خاتون بیڑی مزدوروں اور خاتون اسٹون لیبروں کیلئے وظائف

تانڈور 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تانڈر میں عالمی یوم خواتین منایا گیا مجسمہ گاندھی کی گل پوشی کے بعد سکریٹری تلنگانہ مہیلا سمکھیا محترمہ وجئے لکشمی پنڈت ایڈوکیٹ نے خاتون گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں تمام شعبہ حیات میں مردوں کے مساوی حقوق ملنے تک جدوجہد کرنا ہے شہر تانڈور میں خاتون بیڑی مزدوروں اور خاتون اسٹون لیبروں کیلئے وظائف کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تانڈور میں ایک ہزار سے زیادہ خواتین بیڑی مزدور‘ اسٹون لیبر ‘تعمیری مزدور کی حیثیت سے روزگار کیلئے مصروف ہیں ۔ ان سب کیلئے سرکاری وظائف کی مترجہ نے مانگ کی جبکہ تلنگانہ حکومت صرف بیڑی مزدوروں کیلئیو ظائف جاری کی ہے ۔ ملک میں خواتین پر روزانہ جنسی حملوں کے پیش نظر محترمہ وجئے لکشمی نے خواتین کے دفاع میں سخت قوانین کی مانگ کی ۔ محمد دکی الدین سکریٹری ریڈرس فورم تانڈور نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے عورت کیلئے پردہ اور خاطی مردو ںکیلئے کوڑوں کی سزا مکمل دفاع فراہم کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT