Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تمام ریاستی منڈلس کو قحط زدہ قرار دینے کا مطالبہ،وینکٹ ریڈی کا چیف منسٹر کو مکتوب

تمام ریاستی منڈلس کو قحط زدہ قرار دینے کا مطالبہ،وینکٹ ریڈی کا چیف منسٹر کو مکتوب

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( این ایس ایس) : سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل نے ریاستی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے تمام منڈلس کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیتے ہوئے یہاں راحت کاری اقدامات کا جنگی خطوط پر آغاز کیا جائے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سی پی آئی ریاستی سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی قائدین نے 6 اپریل 19 اپریل مختلف اضلاع کا دورہ تجاویز تیار کئے ہیں تاکہ ریاستی حکومت کو میلس کئے جائیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے کہا کہ فصلوں کو نقصان پیش آنے والے کسانوں کی ایکس گریشیا رقم میں اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے فصلوں میں نقصان دکھانے والے کسانوں کو فی ایکڑ 20 ہزار اور پندرہ ہزار معاوضہ کا مطالبہ کیا ۔ سی پی آئی قائد نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ این آر ای جی ایس بقایہ جات کو معاف کرتے ہوئے این آر ای جی ایس ورکرس کو یومیہ تین سو روپئے مزدوری ادا کرنے کا اور کام کے دنوں کو سو سے بڑھا کر دو سو کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ۔ انہوں نے مہلوک کسانوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپئے ایکس گریشیا ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT