Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / تمام سیاسی پارٹیوں سے مخالف حصول اراضی قانون جلوس میں شرکت کی ترنمول کانگریس کی اپیل

تمام سیاسی پارٹیوں سے مخالف حصول اراضی قانون جلوس میں شرکت کی ترنمول کانگریس کی اپیل

کولکتہ ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج حصول اراضی قانون کی مخالفت کرنے والی تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤز سے راشٹرپتی بھون تک نکالے جانے والے احتجاجی جلوس میں شامل ہوجائیں تاکہ اپنا احتجاج درج کروا سکیں۔ ترنمول کانگریس پارلیمانی پارٹی راجیہ سبھا کے قائد ڈریک اوبرائن نے تمام سیاسی پارٹیوں سے جو حصو

کولکتہ ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج حصول اراضی قانون کی مخالفت کرنے والی تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤز سے راشٹرپتی بھون تک نکالے جانے والے احتجاجی جلوس میں شامل ہوجائیں تاکہ اپنا احتجاج درج کروا سکیں۔ ترنمول کانگریس پارلیمانی پارٹی راجیہ سبھا کے قائد ڈریک اوبرائن نے تمام سیاسی پارٹیوں سے جو حصول اراضی قانون کی مخالف ہیں، درخواست کی کہ اس علامتی احتجاجی جلوس میں شرکت کریں جو آئندہ ہفتہ کے اوائل میں پارلیمنٹ سے راشٹرپتی بھون تک نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صدر جے ڈی یو شردیادو اس جلوس کے سلسلہ میں تعاون کررہے ہیں۔ یہ متنازعہ قانون کل لوک سبھا میں منظور کیا جاچکا ہے جہاں برسراقتدار این ڈی اے کی اکثریت ہے۔ کانگریس، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی، آر جے ڈی اور بی جے ڈی نے بطور احتجاج لوک سبھا اجلاس سے واک آوٹ کیا تھا جبکہ این ڈی اے کی حلیف شیوسینا رائے دہی سے غیرحاضر رہی تھی۔ شیوسینا نے حصول اراضی، بازآباد کاری اور تصفیہ (ترمیمات) بل 2015ء میں شفافیت اور منصفانہ معاوضہ کا مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT