Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تمام شعبہ کے مزدوروں کو سراعت فراہمی کیلئے مرکزی حکومت سنجیدہ

تمام شعبہ کے مزدوروں کو سراعت فراہمی کیلئے مرکزی حکومت سنجیدہ

شادنگر /16 مارچ ( سیاستڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم بی جے پی پارٹی کے تائیدی ایم ایل سی امیدواروں کو گریجویٹووٹرس اپنا قیمتی ووٹ ڈال کر بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے مرکزی حکومت کو تحفہ کے طور پر دو ایم ایل سی امیدوار دینے پر زور دیا ۔ مرکزی حکومت عوامی مسائل کو بہتر اور سہولت بخش بناتے ہوئے ہر ایک شعبہ جات کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئ

شادنگر /16 مارچ ( سیاستڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم بی جے پی پارٹی کے تائیدی ایم ایل سی امیدواروں کو گریجویٹووٹرس اپنا قیمتی ووٹ ڈال کر بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے مرکزی حکومت کو تحفہ کے طور پر دو ایم ایل سی امیدوار دینے پر زور دیا ۔ مرکزی حکومت عوامی مسائل کو بہتر اور سہولت بخش بناتے ہوئے ہر ایک شعبہ جات کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے غور و فکر کرتے ہوئے خصوصی توجہ مبذول کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے تلگودیشم بی جے پی کے تائیدی ایم ایل سی ایمیدوار رام چندر راؤ کی انتخآبی مہم و تشہیر کے ضمن میں شادنگر میں شیوا دتہ گارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انڈسٹریوں اور دیگر شعبہ جات میں کام کرنے والے مزدوروں کو تمام مراعات فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کر رہی ہے ۔ ملک بھر کی عوام کو خوشحالی بالخصوص کسانوں پر مرکزی حکومت خصوصی توجہ مبذول کی ہے ۔ اس کے علاوہ جرنلسٹوں کو بھی بی ایف اور دیگر مراعات فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس حکومت صرف اور صرف بلند بانگ دعوؤں کے ذریعہ عوام کو دھوکہ میں رکھی ہوئی ہے ۔ نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ انہوں نے گراجویٹ ووٹرس اور تلگودیشم بی جے پی قائدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رام چندر راؤ ایم ال سی امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ بی جے پی قائد ٹی آچاریہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر ان دنوں مختلف الجھنوں میں پڑھ گئے ہیں ۔ کے سی سی آر اقتدار میں آنے کے بعد سکریٹریٹ کو تبدیل کرنے کی بات کر رہے ہیں ۔ سکریٹریٹ کو موجودہ مقام سے ہٹ کر پاگلوں کے دوخانہ منتقل کرنے کی بات کر رہے ہیں ۔کے سی آر کو اقتدار کے نشہ سے فوری باہر آنے کی ضرورت ہے ۔تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر عراق کے صدر صدام حسین کی طرح رویہ اختیار کر رہے ہیں ۔ کے سی آر اپنی کابینہ میں کم از کم ایک خاتون وزیر کو شامل کرنا مناسب نہیں سمجھا جبکہ خاتون وزیر شامل کرنے کا بھرپور موقع تھا۔ اس کے باوجود چیف منسٹر کے سی آر نے نظر انداز کر دیا ۔ ضلع محبوب نگر ایک پسماندہ ضلع ہے ۔اس کے باوجود چیف منسٹر کے سی آر نے ضلع کو فارما سٹی بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ اچھے پراجکٹ اور انڈسٹریاں دیگر اضلاع کو منتقل کر رہے ہیں ۔ فاماسٹی کے ذریعہ ضلع کو مزید نقصانات ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے تلگودیشم بی جے پی ، ایم ایل سی امیدوار رام چندر راؤ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر تلگودیشم ضلع صدر و سابقہ ایم ایہ اے بی نرسملو اور دیگر نے مخاطب کیا ۔ اس موقع پر سری وردھن ریڈی ، ڈاکٹر شیوا رام نائیک ، ڈاکٹر بابو ، پی وینکٹ راؤ ، کرشنا ریڈی ، مہیندر ریڈی ، وینکٹ گپتا ، ترپت ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT