Wednesday , December 19 2018

تمام مارکٹوں کو عصری سہولتوں کی فراہمی

صدرنشین بلدیہ بودھن ایلیا کا عوام سے خطاب

صدرنشین بلدیہ بودھن ایلیا کا عوام سے خطاب
بودھن 10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا نے گزشتہ روز سہ پہر قدیم بس اسٹانڈ سبزی مارکٹ سے متصل بیف مارکٹ کی عمارت کی تعمیر نو کے کاموں کا افتتاح اپنے ہاتھوں سے ناریل توڑ کر عمل میں لایا۔ اُنھوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت بیف، مٹن، فش مارکٹس کے علاوہ سبزی مارکٹوں کو ایرکنڈیشنڈ عمارتوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 10 لاکھ روپیوں کے تخمینہ سے تعمیر کی جانے والی اس بیف مارکٹ کی عمارت میں موجود خالی جگہ پر عارضی طور پر بڑے گوشت کی دوکانیں لگانے کی قریش برادری سے خواہش کی۔ عمارت کے تعمیری کام مکمل ہونے کے بعد بیف مارکٹ میں دوکانوں کو منتقل کرنے کی قصابوں کو ہدایت دی۔ اس موقع پر انھوں نے ترکاری مارکٹ اور مچھلی بازار کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے بیوپاریوں کے مسائل کی سنوائی کی۔ چیرمین بلدیہ کے دورہ کی اطلاع پاکر کانگریس پارٹی کے ٹاؤن صدر الیاس احمد نے بیف مارکٹ پہونچ کر صدرنشین بلدیہ نے چکن مارکٹ کے بیوپاریوں کے مسائل سے چیرمین اور کمشنر دیویندر کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ بعض افراد بغیر لائسنس کے چکن اور اس کا گوشت برسر عام فروخت کررہے ہیں۔ بلدی عملہ و عہدیدار سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ مسٹر الیاس نے عہدیداروں اور برسر اقتدار جماعت کے قائدین کی چکن کے بیوپاریوں سے امتیازی سلوک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مخصوص افراد کی جانبداری کرنے کا صدرنشین بلدیہ و عملہ کے افراد پر الزام عائد کیا۔ اس موقع پر بلدی حلقہ نمبر 20 کے رکن بلدیہ دامودھر ریڈی، ڈپٹی انجینئر داس دیو ریڈی اے ای شیوانند و دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT