Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / تمام مذاہب کا یکساں احترام :آر ایس ایس

تمام مذاہب کا یکساں احترام :آر ایس ایس

اندور۔25اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں بڑھتے ہوئے تعصب پر مباحثہ کے دوران آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیا جی جوشی نے آج کہا کہ ہر ایک کو تمام مذاہب کا یکساں احترام کرناچاہیئے ۔ عدم تشدد کو وصول کے طورپر اختیار کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب میں تنوع ہے لیکن لوگوںکو آزادی ہے کہ وہ اپنے لئے مذہب کا انتخاب کرسکیں اور اس کی مذہبی رسومات پر عمل پیرا ہوں ‘ تاہم اگر کوئی شخص تمام مذاہب کا احترام کرتا ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے ۔ وہ بین الاقوامی دھرم دھماوا کانفرنس سے مانو کلیان کیلئے دھرم کے موضوع پر  خطاب کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT