تمام مزدوروں کو اسکیم کے کام فراہم کرنے کا مشورہ

یلاریڈی 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے تمام مواضعات میں موجودہ ضامن روزگار اسکیم کے مزدوروں کو سرکاری احکامات کے مطابق کام فراہم کرنے منڈل پریشد صدر گنگادھر نے مشورہ دیا۔ اُنھوں نے ایم پی ڈی او سریندر کے ساتھ مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے فیلڈ اسسٹنٹ سے اجلاس میں مزید کہاکہ تمام مزدوروں کو 100 دن کام فراہم کرتے ہوئے

یلاریڈی 19 سپٹمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے تمام مواضعات میں موجودہ ضامن روزگار اسکیم کے مزدوروں کو سرکاری احکامات کے مطابق کام فراہم کرنے منڈل پریشد صدر گنگادھر نے مشورہ دیا۔ اُنھوں نے ایم پی ڈی او سریندر کے ساتھ مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے فیلڈ اسسٹنٹ سے اجلاس میں مزید کہاکہ تمام مزدوروں کو 100 دن کام فراہم کرتے ہوئے شناخت کئے گئے کام ان سے لئے جائیں۔ مزدوروں کے آدھار کارڈ نمبرات کمپیوٹرائزڈ ہوئے یا نہیں جائزہ لینے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ایم پی او سدرشن اور مختلف مواضعات کے فیلڈ اسسٹنٹ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT