Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تمام مستحقین میں وظائف کی تقسیم کو یقینی بنائیں

تمام مستحقین میں وظائف کی تقسیم کو یقینی بنائیں

مکتھل 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکتھل میں تلنگانہ حکومت کی آسرا اسکیم کے تحت بیواؤں اور معذورین میں رکن اسمبلی مکتھل مسٹر سی رام موہن ریڈی کے ہاتھوں وظائف کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ مکتھل منڈل پرجا پریشد آفس کے احاطہ میں منعقدہ اس تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے رام موہن ریڈی ایم ایل اے نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام استحقاق رکھن

مکتھل 14 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکتھل میں تلنگانہ حکومت کی آسرا اسکیم کے تحت بیواؤں اور معذورین میں رکن اسمبلی مکتھل مسٹر سی رام موہن ریڈی کے ہاتھوں وظائف کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ مکتھل منڈل پرجا پریشد آفس کے احاطہ میں منعقدہ اس تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے رام موہن ریڈی ایم ایل اے نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام استحقاق رکھنے والوں میں وظائف کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔ اُنھوں نے اپنی تقریر میں تلنگانہ کی ترقی اور یہاں کے عوام کے فائدے اور بھلائی پر مشتمل اسکیمات اور سنہرے تلنگانہ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی مگر اُنھوں نے اس بات پر تعجب اور افسوس کا اظہار کیاکہ کئی مستحقین بیوہ خواتین کو وظائف سے محروم کردیا جارہا ہے۔ کانگریس سے تعلق رکھنے والے مسٹر سی رام موہن ریڈی ایم ایل اے مکتھل نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ غریب اور حقیقی مستحقین تک حکومت کی تمام اسکیمات کو پہونچانے میں تساہل اور لاپرواہی سے کام نہ لیں جو باقی مستحقین ہیں۔ ان میں بھی وظائف کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر نظام پاشاہ صدر ضلع کوآپریٹیو مارکٹ سوسائٹی محبوب نگر، شریمتی پدمماں صدر منڈل پریشد، نائب صدر منڈل پریشد، سرپنچ مکتھل کے علاوہ سری ہری زیڈ پی ٹی سی، روی شنکر پرشاد ایم پی ڈی او، اسپیشل آفیسر مسٹر سوہاج راج و دیگر موجود تھے۔ ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی مکتھل انچارج و بزرگ سیاسی قائد مسٹر وائی یلاریڈی سابق رکن اسمبلی کو جلسہ میں شہ نشین پر مدعو نہ کئے جانے کے خلاف ٹی آر ایس لیڈر مسٹر آشی ریڈی، مسٹر لکشمن، گوپال ریڈی و دیگر نے منڈل پریشد آفیسر مسٹر شنکر پرشاد پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اس موقع پر ان قائدین کو عہدیداروں سے اُلجھتے ہوئے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT