Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تمام مستحقین کو ڈسمبر سے وظائف کی اجرائی

تمام مستحقین کو ڈسمبر سے وظائف کی اجرائی

ناگی ریڈی پیٹ میں آر ڈی او ناگیش کی صحافیوں سے بات چیت

ناگی ریڈی پیٹ میں آر ڈی او ناگیش کی صحافیوں سے بات چیت
یلاریڈی 23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات میں تمام مستحقین کو یکم ڈسمبر سے وظائف دینے کی بات کاماریڈی آر ڈی او مسٹر ناگیش نے بتائی ۔ آر ڈی او کے عہد سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ انہوں نے منڈل ناگی ریلای پیٹ کا رخ کیا اور تحصیل آفس کی تنقیح کی ڈپٹی تحصیلدار سرینواس سے منڈل کے حالات معلوم کئے مختلف ریکارڈ کا معائنہ کیا بعدازاں مقامی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت کاماریڈی ڈیویژن میں وظائف سے متعلق ڈاٹا درج کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ جامع خاندانی سروے کے فارمس میں 10 فیصد سروے درست نہ ہونے پر ڈاٹا درج نہیں کیاگیا ۔ یکم ڈسمبر سے مستحق تمام افراد کو وظائف دیئے جائیں گے ۔ مستحق ہونے کے باوجود وظائف منظور نہ ہونے پر ڈسمبر میں تحصیلدار کو درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ فہرست رائے دہندگان میں متعلقہ رائے دہندے کا متعلقہ آدھار نمبر ہفتہ بھر میں آن لائن میں درج کیا جائے گا ۔ کاماریڈی ڈیویژن میں فی الوقت چار لاکھ سے زیادہ رائے دہندے ہیں جس پر نظام آباد ضلع کو ووٹر کا آدھار نمبر آن لائن میں رکھنے کیلئے تلنگانہ بھر میں پائیلٹ پراجکٹ کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار سرینواس آر آئی انیل کمار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT