Wednesday , December 19 2018

تمام نظریں آج اتھپا پر مرکوز

بنگلور ۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن کرناٹک اور کٹر حریف ٹاملناڈو کے درمیان کل یہاں چنا سوامی اسٹیڈیم میں رانجی ٹرافی کا مقابلہ شروع ہورہا ہے اور تمام تر توجہ کرناٹک کے بیٹسمین رابن اتھپا کے ہمراہ منیش پانڈے اور اسٹیورٹ بنی پر مرکوز ہوں گی کیونکہ یہ کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے 30امکانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ وجئے ہزارے ٹو

بنگلور ۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن کرناٹک اور کٹر حریف ٹاملناڈو کے درمیان کل یہاں چنا سوامی اسٹیڈیم میں رانجی ٹرافی کا مقابلہ شروع ہورہا ہے اور تمام تر توجہ کرناٹک کے بیٹسمین رابن اتھپا کے ہمراہ منیش پانڈے اور اسٹیورٹ بنی پر مرکوز ہوں گی کیونکہ یہ کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے 30امکانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ وجئے ہزارے ٹورنمنٹ کی حالیہ کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں اور سیزن میں کرناٹک کی ٹیم وہ ٹیم ہے جس کے خلاف کامیابی حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔ کرناٹک کے کپتان ونئے کمار کا انحصار بھی اتھپا پر ہی ہیں اور انہیں اُمید ہے کہ کے ایل راہول جو کہ آسٹریلیا کے دورہ پر ہیں ‘ ان کے غیاب میں اتھپا ٹیم کو ایک بہتر شروعات فراہم کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT