Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تمام پراجکٹس کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے کی ہدایت

تمام پراجکٹس کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے کی ہدایت

کریم نگر ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زیرالتواء تمام پراجکٹس کو جنگی خطوط پر مکمل کیا جائیگا ریاستی وزیر برائے محکمہ آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے جمعرات کو حسن آباد منڈل گوراویلی ریزروائیر کے جائیزہ لینے کے بعد منعقدہ میٹنگ میں شرکت کر کے کہا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پانی ، فنڈس ، تقررات کیلئے ہی تلنگانہ ریاست کو حاصل کیا گیا ۔ آبپاشی

کریم نگر ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زیرالتواء تمام پراجکٹس کو جنگی خطوط پر مکمل کیا جائیگا ریاستی وزیر برائے محکمہ آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے جمعرات کو حسن آباد منڈل گوراویلی ریزروائیر کے جائیزہ لینے کے بعد منعقدہ میٹنگ میں شرکت کر کے کہا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پانی ، فنڈس ، تقررات کیلئے ہی تلنگانہ ریاست کو حاصل کیا گیا ۔ آبپاشی کے پراجکٹس کی تکمیل کیلئے حکومت سعی کررہی ہے ۔ گوراویلی ریزوائیر میں جس کی اراضی متاثر ہوئی ان کیلئے اس اثناء میں 30 کروڑ روپئے فنڈس کی منظوری دی گئی ۔ اس مالی سال بجٹ میں 750 کروڑ مختص کئے گئے ضرورت پڑنے پر مزید 750 کروڑ مختص کئے جائیں گے ۔ حسن آباد حلقہ خشک علاقہ ہے اس کو آبپاشی فراہم کر کے اس کو سرسبز و شاداب بنایا جائیگا ۔ اس رئیروائر کے احاطہ میں 5580 ایکر اراضی اکھٹا کی گئی جس میں 3484 ایکر اراضی کے نقصان کا معاوضہ فراہم کیا گیا ماباقی 2096 ایکر کو نئے قانون حصول اراضی کے تحت نقصان کا معاوضہ ادا کیا جائیگا ۔ 263 مکانوں کے نقصان کا معاوضہ ادا کیا گیا ماباقی 512 مکانوں کے نقصان کا معاوضہ ماہ جون میں ادا کرنے کا تیقن دیا ۔ تمام سہولیات سے وابستہ بازآبادکاری کیلئے کالونیوں کی تعمیر کروائی جائیگی ۔ جلد ہی مکانوںکیلئے اراضی دی جائیگی ۔ 18 سال کی عمر مکمل کئے لڑکیوں کو بازآباد کاری پیاکیج کی عمل آوری کرنے کا تیقن دیا ۔ توٹا پلی ، شنگرم ، اوبلا پورم ، ریزوائیر کو مکمل کیا جائیگا ۔ توٹاپلی ریزوائیر کے گتہ دار کو گزشتہ میں 160 کروڑ روپئے کی مالیت کے کام فراہم کئے گئے گتہ دار کو بلاک لسٹ کر کے نئے شرح کے مطابق 330 کروڑ روپئے کی مالیت سے جلد ہی ٹنڈرس طلب کئے جائینگے ۔ اس سال مڈ مانیر میں (2) ٹی ایم سی پانی کو روکا جائیگا حسن آباد ، ایلما تالاب کومنی ٹینک بنڈ کی حیثیت سے تعمیر کر کے ترقی دی جائیگی ۔ اُسی طرح ماہاسمدرم کے گنڈی کو بھر کر سیاحتی مرکز کی حیثیت سے ترقی دی جائیگی ۔ وزیر قل ازیں حسن آباد کے ایلما مندر جاکر پوجا کی بعدازاں ایلماں تالاب کا معائنہ کیا اجلاس کے بعد وزیر نے مہاسمدرم کے گنڈی کا معائنہ کیا ۔ اس پروگرام میں حسن آباد رکن اسمبلی و پارلیمنٹری سکریٹری وی شیش کمار ضلع پریشد چیرپرسن ٹی اوما ، نائب صدر رائی ریڈی ، راجی ریڈی ، RUR کمشنر مانک راج ، سی ای مرلیدھر راو ، آر ڈی او چندرا شیکھر و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT