Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تمام پولیس اسٹیشن پولیس کمشنریٹ سے منسلک

تمام پولیس اسٹیشن پولیس کمشنریٹ سے منسلک

پولیس کمشنر کے ہاتھوں ویڈیو کانفرنس سہولت کا افتتاح
قاضی پیٹ 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل پولیس کمشنریٹ حدود میں امن و امان کی برقراری کے علاوہ بہتر سے بہتر خدمات پہنچانے کی خاطر پولیس کمشنریٹ حدود میں موجود تمام پولیس اسٹیشنوں کو کمشنریٹ سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس خصوص میں پولیس کمشنر سدھیر بابو نے آج ویڈیو کانفرنس سہولت کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر سدھیر بابو نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ورنگل پولیس کمشنریٹ کا قیام عمل میں لکر 7 ماہ گزر چکے ہیں اور کم مدت میں آج عصری آلات کا استعمال ضروری ہوچکا ہے جس سے عوام کو سہولت مہیا کی جاسکتی ہے اور لاء اینڈ آرڈر کی برقراری پولیس عہدیدار عوام سے قریبی تعلقات میں آسانی ہوسکتی ہے۔ اسی کی ایک کڑی محلوں اور بازاروں میں سڑکوں پر سی سی کیمرے نصب کئے گئے اور پولیس واٹس اَپ مہیا رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس نے ایک اور ترقی کا قدم آگے بڑھاتے ہوئے کمشنریٹ کو راست طور پر پولیس اسٹیشنوں سے جوڑ دیا گیا ہے۔ اس طریقہ کار سے پولیس عہدیداروں کو مقدمات درج کرنے کے علاوہ اُن پر غور و خوص اور حالات کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر کمشنر سدھیر بابو نے متعلقہ حکام کو مبارکباد دی جو اس اقدام میں محکمہ کا نام روشن کرنے میں اپنا رول نبھایا۔ کمشنریٹ حدود میں 19 پولیس اسٹیشنوں، لاء اینڈ آرڈر ، کرائم پولیس، پولیس اسٹیشن (1) ، ٹریفک اسٹیشن (3) رول ڈی ایس پی (1) اے سی پی دفاتر (4) شامل ہیں جو کمشنریٹ سے جڑے رہیں گے۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈی سی پی یادیا و دیگر متعلقہ عہدیدار شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT