تمام کھلاڑیوں نے کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دیا:اسمتھ

سڈنی، 8جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پانچویں اور آخری کرکٹ ٹسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو 180 رنز پر ڈھیر کرنے کے ساتھ ساتھ سڈنی میں اننگز اور 123 رنز سے شاندار جیت درج کرتے ہوئے 4۔0 سے ایشیز ٹرافی اپنے نام کرنے والے آسٹریلیائی کپتان نے کہا کہ اس سیریز میں ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اہم مقامات پر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دیا۔اس میچ میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ گزشتہ دو مہینے زبردست رہے ۔ اس دوران ہم نے غیر معمولی کرکٹ کھیلی۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پرا سمتھ کو اس سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اہم مقامات پر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دیا۔اسمتھ کے بقول اس سیریز میں کامیابی میں فاسٹ بولرز نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق میرے خیال میں تمام بولرز نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ تمام بولرز نے ایک یونٹ کے طور پر کام کیا۔ ہمیں ان میچوں میں کامیابی کی خاطر وکٹیں ہی حاصل کرنا تھیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT