Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تمباکو اور گٹکھے کی فروخت کے خلاف کارروائی ڈی ایس پی این روی کا اخباری نمائندوں سے خطاب

تمباکو اور گٹکھے کی فروخت کے خلاف کارروائی ڈی ایس پی این روی کا اخباری نمائندوں سے خطاب

کوہیر۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر این روی ڈی ایس پی ظہیرآباد ڈیویژن نے کوہیر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھر ایک بار بڑے پیمانہ پر پان ڈبوں اور کرانہ شاپس پر دھاوے کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ تمباکو گٹھکے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے دن نوجوان نسل تمباکو اور گٹکھے کے استعمال سے نت نئی بیماریوں میں مبتلاء ہوتے جارہے ہیں جس میں خطرناک بیماری کینسر ہے جس سے آدمی دھیرے دھیرے موت کے قریب چلے جاتا ہے، اس کی روک تھام کے لئے محکمہ پولیس نے غیر قانونی تمباکو گٹکھے کے خلاف اچانک دھاوے کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔ کسی دوکان یا پھر پان ڈبوں پر تمباکو گٹکھے دستیاب ہوں گے تو ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچے اس لعنت میں ملوث ہوچکے ہیں، ماں باپ پریشان حال ہیں، دواخانوں کے چکر کاٹتے ہوئے ہزارہا روپئے خرچ کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ غریب ماں باپ بڑی بڑی رقم کہاں سے لائیں گے ۔انہوں نے نوجوان نسل کو مشورہ دیا ہے کہ تمباکو گٹکھے کا استعمال ہرگز ہرگز نہ کریں۔ اپنی قیمتی جان کی حفاظت کریں اس موقع پر سرکل انسپکٹر ناگراجو سب انسپکٹر پروین کمار ریڈی وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT