Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تمباکو کی فروخت پر پابندی لگائی جائے

تمباکو کی فروخت پر پابندی لگائی جائے

بیدر ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کے گورنر واجو بھائی والا نے ریاستی حکومت کو یہ مشورہ دیا ہے کہ انسان کی صحت کیلئے خطرہ ثابت ہونے والے تمباکو اور تمباکو سے بنی اشیاء کی فروخت پر پابندی لگائی جائے ۔ گجرات ریاست نے تمباکو سے تیار ہونے والی اشیاء پر پابندی عائد کی ہے ۔ یہ اقدامات قابل ستائش ہیں نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ملک میں

بیدر ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کے گورنر واجو بھائی والا نے ریاستی حکومت کو یہ مشورہ دیا ہے کہ انسان کی صحت کیلئے خطرہ ثابت ہونے والے تمباکو اور تمباکو سے بنی اشیاء کی فروخت پر پابندی لگائی جائے ۔ گجرات ریاست نے تمباکو سے تیار ہونے والی اشیاء پر پابندی عائد کی ہے ۔ یہ اقدامات قابل ستائش ہیں نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ملک میں اس پر پابندی لگانا ضروری ہے ۔ آج شہر میں منعقدہ خواتین و بچوں کی بیماریوں کا تدارک پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ 90 فیصد افراد جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں یہ بیماری انہیں تمباکو کے استعمال سے ہی آئی ہے ۔ ایسے حالات میں ریاست میں تمباکو اور تمباکو کے استعمال سے ہی آئی ہے ۔ ایسے حالات میں ریاست میں تمباکو اور تمباکو سے تیار ہونے والی تمام اشیاء پر پابندی عائد کرنا بہتر اقدام ہوگا ۔ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر علاج کیلئے پریشان ہونے سے قبل احتیاطی طور پر اس کے استعمال کو ترک کردینا ہی بہتر ہوگا ۔ بعض افراد یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھتے ہیں لیکن یہی لوگ صبح اٹھنے کے بعد کافی ، چائے اور ناشتہ پھر دوپہر کا کھانا ، شام کی چائے اور پھر رات میں بھی پیٹ بھر کھاتے ہیں اگر یہ حالت رہے گی تو ان کی صحت کیسے بہتر رہ سکتی ہے ۔ سب یہ کہتے ہیں کہ بھوک کے مارے لوگ مرجاتے ہیں لیکن آج حالت الٹی ہوگئی ہے ۔ زیادہ کھانے پینے سے اموات ہورہی ہیں ۔ بہتر صحت کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے جسم سے خوب محنت کروائیں اسے ہمیشہ چست رکھیں ۔

TOPPOPULARRECENT