Sunday , April 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / تمغہ جیتنے والے ہندوستانی اتھیلیٹس کو وزیراعظم مودی کی مبارکباد

تمغہ جیتنے والے ہندوستانی اتھیلیٹس کو وزیراعظم مودی کی مبارکباد

نئی دہلی۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں منعقد 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی تمغہ جیتنے والوں کو آج مبارکباد دی۔ مودی نے ویٹ لفٹرز کو دیئے گئے پیغام تہنیت میں کہاکہ وینکٹ راہل کے طلائی جیتنے پر ہمیں فخر ہے ۔مجھے امید ہے کہ ہمارے ویٹ لفٹرز کی شاندار کامیابی سے نوجوانوں کو تحریک ملے گی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ویٹ لفٹنگ کے 69 کلو گرام وزن کی کلاس میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہم وطنوں کی جانب سے پونم یادو کو مبارکباد۔ویٹ لفٹنگ کے میدان میں پونم کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔نشانے بازوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے شوٹر 2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔منو بھاکر نے 10 میٹر خاتون ایئر پسٹل مقابلے میں اپنا فارم برقرار رکھتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا ہے ۔انہیں مبارکباد۔واضح رہے کہ ہندوستان ، آسٹریلیا میں ہورہے دولت مشترکہ کھیلوں میں کھیل کے ہر شعبہ میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے 6 تمغوں کے علاوہ کئی چاندی اور کانسے کے تمغے بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT