Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / تملناڈو حکومت کی ڈینگو کے خلاف کارروائی

تملناڈو حکومت کی ڈینگو کے خلاف کارروائی

چینائی۔ 12 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈینگو پر قابو پانے کیلئے حکومت تملناڈو ایک 15 روزہ صفائی مہم کا آغاز کرے گی۔ اس نے انتباہ دیا ہے کہ جو مالکین اپنے زیرانتظام احاطہ کو صاف ستھرا نہیں رکھیں گے اور وہاں پر گندگی سے مچھروں کے پیدا ہونے کی گنجائش ہوگی، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی کیونکہ ان مچھروں سے ڈینگو بخار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ یہ مہم ایسے علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کی کوشش کرے گی جہاں پانی جمع ہوجانے کا امکان ہے۔ یہ فیصلہ ریاست کے ان تمام علاقوں میں لاگو کیا جائے گا جو فی الحال صاف ستھرے نہیں ہیں۔علاوہ ازیں مزید ڈاکٹر اور نرسنگ عملہ ہسپتالوں میں ڈینگو پر قابو پانے کیلئے تعینات کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT