Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / تملناڈو کیلئے بی جے پی کی انتخابی مفاہمت کو عنقریب قطعیت

تملناڈو کیلئے بی جے پی کی انتخابی مفاہمت کو عنقریب قطعیت

چینائی ۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) صرف کچھ نشستوں کے علاوہ بی جے پی نے تمل ناڈو میں لوک سبھا انتخابات کیلئے ڈی ایم ڈی کے اور پی ایم کے کے ساتھ انتخابی مفاہمت کو تقریباً قطعیت دیدی ہے جس کا قطعی نتیجہ آج شام تک سامنے آجائے گا۔ بی جے پی کے تمل ناڈو یونٹ کے سینئر قائدین آج یہاں سے دہلی کیلئے روانہ ہوئے تاکہ پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

چینائی ۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) صرف کچھ نشستوں کے علاوہ بی جے پی نے تمل ناڈو میں لوک سبھا انتخابات کیلئے ڈی ایم ڈی کے اور پی ایم کے کے ساتھ انتخابی مفاہمت کو تقریباً قطعیت دیدی ہے جس کا قطعی نتیجہ آج شام تک سامنے آجائے گا۔ بی جے پی کے تمل ناڈو یونٹ کے سینئر قائدین آج یہاں سے دہلی کیلئے روانہ ہوئے تاکہ پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ مفاہمت پر اُن کی رضامندی کی مہر ثبت کردی جائے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی عاملہ رکن ایل گنیش جو سابق ریاستی یونٹ سربراہ بھی ہیں ، نے کہا کہ آج شام تک آپ کو ساری تفصیلات معلوم ہوجائیں گی ۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام آج ہی مکمل ہوجائے ۔

ریاستی مرکزی صدر وپون رادھا کرشنن اور گنیش بھی اُن لوگوں میں شامل ہیں جو آج راج ناتھ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ بی جے پی ایکٹر سیاستداں وجئے کانت کی قیادت والی ڈی ایم ڈی کے اور پی ایم کے کے ساتھ گزشتہ کئی ہفتوں سے مذاکرات کررہی ہے لیکن صرف چند حلقہ انتخابات جیسے مائیلادھوترالی اور کرشنا گیری میں کچھ مسائل ہیں جن کی عقریب یکسوئی کرلی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT