Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / تمل ناڈو میں سیاسی تعطل ‘ گورنر کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

تمل ناڈو میں سیاسی تعطل ‘ گورنر کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

نئی دہلی۔19ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)تملناڈو میں جاری سیاسی تعطل کے درمیان گورنر سی ودیا ساگر راؤ نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔تمل ناڈو اسمبلی کے اسپیکر پی دھن پال کی طرف سے پیر کو 18 باغی ممبران اسمبلی کو ٹی ٹی وی دینا کرن کے تئیں وفاداری کا مظاہر ہ کرنے پر دل بدلی قانون کے تحت نااہل قرار دئے جانے کے فوراً بعد ہی مسٹر راؤ دہلی پہونچ گئے اور آج سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے ریاست میں پیدا سیاسی پیش رفت پر بات چیت کی۔مسٹر راؤ نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور صدر رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کی۔ تمل ناڈو میں اپوزیشن نے ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دئے جانے کی کارروائی کو جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے اور گورنر سے ایوان میں اکثریت ثابت کرانے کا مطالبہ کیا ہے حالانکہ مسٹر راؤ نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پلانی سوامی کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کب کہا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT