Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / تمیم اقبال پر 15 فیصد جرمانہ اور منفی نشان

تمیم اقبال پر 15 فیصد جرمانہ اور منفی نشان

ڈھاکہ۔ یکم ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی نے بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کی سرزنش کرتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا جسے تمیم اقبال نے قبول کرلیا۔اگر آئندہ میچوں میں انہیں مزید دو ڈی میرٹ پوائنٹس مزید ملے تو وہ معطل ہوجائیں گے۔ ڈھاکہ ٹسٹ کے دوران انہوں نے گلووز تبدیل کرنے والے مہمان بیٹسمینوں کی امپائر سے شکایت کی اور پھر میتھیو ویڈ کے آؤٹ ہونے پر انہیں پویلین جانے کا اشارہ بھی کیا جس پر امپائرز نے ان کیخلاف میچ ریفری جیف کروو کو رپورٹ جمع کرائی۔

TOPPOPULARRECENT