تمیم انڈر 14 حیدرآباد ٹیم میں شامل 4 جنوری کو چینائی روانگی

حیدرآباد یکم جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے ساوتھ زون انٹر اسٹیٹ انڈر 14 کرکٹ ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کیلئے ابھرتے کھلاڑی سید تمیم کا انتخاب عمل میں آیا ۔ ٹیم کے انتخاب کے سلسلہ میں سلیکشن کیمپ منعقد کیا گیا تھا کرکٹ اسو سی ایشن کے ماہرین نے 15 رکنی ٹیم میں سید تمیم کا انتخاب کیا ۔ انہیں اوپنر بیسٹمین کے ط

حیدرآباد یکم جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے ساوتھ زون انٹر اسٹیٹ انڈر 14 کرکٹ ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کیلئے ابھرتے کھلاڑی سید تمیم کا انتخاب عمل میں آیا ۔ ٹیم کے انتخاب کے سلسلہ میں سلیکشن کیمپ منعقد کیا گیا تھا کرکٹ اسو سی ایشن کے ماہرین نے 15 رکنی ٹیم میں سید تمیم کا انتخاب کیا ۔ انہیں اوپنر بیسٹمین کے طور پر ٹیم میں شامل کیاگیا ہے ۔ ٹیم کے دیگر ارکان میں این تلک ورما کیپٹن ،سائی پورنانند راو وائس کیپٹن ، سید تمیم ، وشنو ریڈی، ای گورؤ ریڈی، او ایس عبدالوحید ، دیویش سنگھ، دھیرج وشال ، پیوش جوشی، تریشنک گپتا، ہرش وردھن ریڈی، انوج یادو ، پی ہمانشو چودھری ، سہیندرا ملو اور این سدیندرا شامل ہیں ۔ ریاض قریشی ٹیم کے کوچ ہوں گے ۔ راجیشور فیلڈنگ کوچ اور جگن موہن کو منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ ساوتھ زون انٹر اسٹیٹ انڈر 14 کرکٹ ٹورنمنٹ 6 تا 20 جنوری چنائی میں منعقد ہوگا ۔ سید تمیم جو سید ہارون سعید حال مقیم قطر کے فرزند ہیں انہوں نے کئی مقابلوں میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ انڈر 14 ٹیم 4 جنوری کو چنائی روانہ ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT