Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / تمیم کی شاندار سنچری

تمیم کی شاندار سنچری

حیدرآباد ۔ 22 ڈسمبر (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے آل سینٹ اور لٹل فلاور اسکول کے درمیان منعقدہ مقابلہ میں آل سینٹ کے میڈل آرڈر بیٹسمین سید یوسف تمیم نے 75 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 102 رنز اسکور کرتے ہوئے 344/2 میں کلیدی رول ادا کیا۔ علاوہ ازیں محمد عدنان احمد نے بھی 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوابی اننگز میں لٹل فلاور اسکول کی ٹیم صرف 39 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ فاتح ٹیم کیلئے عباداللہ نے 3 ، مشتاق احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آج سکندرآباد جمخانہ گراونڈ پر آل سینٹ اور سینٹ پیٹرک کے ساتھ سیمی فائنل مقابلہ ہوا جس میں سید تمیم کی کپتانی میں ٹیم نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT