Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تنازعات کے حل کیلئے دارالقضأت سے رجوع ہوں

تنازعات کے حل کیلئے دارالقضأت سے رجوع ہوں

مسلمانوں کو وکلاء کا مشورہ، بیدر میں خصوصی اجلاس کا انعقاد
بیدر۔2؍مئی ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم پرسنل لابیداری مہم کے تحت آج مسجد ابراھیم چیتہ خانہ ، بیدر مسلم وکلاء کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جناب محمدنظام الدین امیرمقامی بید رنے افتتاحی کلمات اداکرتے ہوئے دارالقضاء ، شرعی پنچایت اور کونسلنگ سنٹرس کے قیام میں وکلاء سے تعاون کی اپیل کی ۔ جناب محمدمعظم نے سورۃ انبیاء کی منتخب آیات کی تذکیر کے ذریعہ ملت کو شریعت پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی جو ایمان کالازمی تقاضہ ہے۔ مولوی محمدضمیرالدین صاحب ایڈوکیٹ نے کہاکہ آربیٹری قانون کے تحت فریقین باہم تصفیہ کرسکتے ہیں۔ جناب شیخ ابراھیم نے کہاکہ خواتین میں بیداری لانے کے لئے منظم کوشش ہونی چاہیے اور کہاکہ مسلمان اپنے نزاعات کے تصفیہ کے لئے دارالقضاء سے رجوع کریں۔ جناب محمدمنصور احمدخان ایڈوکیٹ نے کہاکہ گھریلو تشدد کے واقعات میں ان دِنوں زبردست اضافہ ہواہے۔ اس کے خلاف بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ایڈوکیٹ خان نے مشورہ دیاکہ مسلمان اپنے تنازعات شریعت کے تحت حل کرناچاہیے۔ جناب محمدادریس ایڈوکیٹ نے کہاکہ بڑی تعداد میں مسلم مقدمات نفقہ کے لئے دائر ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھی ملت کورہنمائی کی ضرورت ہے۔ مولوی محمدفہیم الدین نے اپنے اختتامی خطاب میں کہاکہ مسلم پرسنل لا کی آڑمیں باطل طاقتیں مسلم خواتین اور مسلم نوجوانوں کوورغلا رہی ہیں۔ مسلم دانشوروں کو سنجیدگی سے اس پہلو پر غور کرنا چاہیے۔ جناب شاہ موسیٰ محی الدین قادری ایڈوکیٹ سکریڑی اے پی سی آر نے اظہار تشکر کیا۔ جناب محمدعارف الدین نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ جناب فضل احمد صاحب صدر اے پی سی آربیدر نے استقبالیہ پیش کیا۔ جناب محمدفراست علی ایڈوکیٹ، سید فضل الحق ایڈوکیٹ ، سید خواجہ علی ایڈوکیٹ ، محمدعبدالرشید ایڈوکیٹ ، سید ظہورالدین قادری ایڈوکیٹ ، محمداصغر علی ایڈوکیٹ، محمدجہانگیر علی ایڈوکیٹ، محمدسراج الدین ایڈوکیٹ اور محمدخلیل ایڈوکیٹ وغیرہ شریک اجلاس رہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT