Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / تنازعہ اب ختم ہوگیا : رام مادھو

تنازعہ اب ختم ہوگیا : رام مادھو

جموں ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر رام مادھو نے کل یہ کہتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا تھا کہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے یوگا پروگرام میں حصہ نہیں لیا لیکن آج انہوں نے کہا کہ وہ اس تنازعہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی جنرل سکریٹری اور پارٹی میں آر ایس ایس کے نمائندہ رام مادھو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا

جموں ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر رام مادھو نے کل یہ کہتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا تھا کہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے یوگا پروگرام میں حصہ نہیں لیا لیکن آج انہوں نے کہا کہ وہ اس تنازعہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی جنرل سکریٹری اور پارٹی میں آر ایس ایس کے نمائندہ رام مادھو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ یوگا کو یاد رکھا جانا چاہئے۔ لاکھوں عوام نے کل اس میں حصہ لیا۔ وہ مزید کوئی تنازعہ نہیں چاہتے اور اب یہ باب بند ہوچکا ہے۔ رام مادھو یہاں جموں کشمیر میں بی جے پی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کیلئے آئے ہوئے ہیں۔ کل انہوں نے ٹوئیٹر پر حامد انصاری کی یوگا پروگرام میں عدم شرکت کے تعلق سے سوالات اٹھائے تھے۔ اس کے بعد نائب صدرجمہوریہ کے دفتر نے یہ بیان جاری کیا تھا کہ حامد انصاری کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ رام مادھو نے ٹوئیٹر سے اپنے بیانات ہذف کردیئے اور یہ کہتے ہوئے معذرت خواہی کی کہ انہیں بعدمیںیہ پتہ چلا کہ نائب صدرجمہوریہ علیل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT