Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تنخواہوں میں اضافہ کرنے وارڈ ممبرس کا مطالبہ

تنخواہوں میں اضافہ کرنے وارڈ ممبرس کا مطالبہ

بھینسہ /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ منڈل کے گرام پنچایتوں کے نائب سرپنچس اور وارڈ ممبرس نے بھینسہ منڈل پرجا پریشد آفس عہدیدار ای او پی آر ڈی دیویندر ریڈی کو ایک یادداشت پیش کی ۔ جس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تلنگانہ سرکار عوام کی فلاح و بہبود اور تلنگانہ ریاست کو سنہرہ تلنگانہ کی جانب گامزن کرنے کیلئے جدید اسکیمات کو روبعمل لاتے ہوئے تلنگانہ عوام کو فائدہ پہونچا رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ تلنگانہ کے دیگر شعبوں کے ملازمین ، عہدیداروں اور نمائندوں کو ترقی دے رہی ہے ۔ لیکن گرام پنچایتوں کے عوامی نمائندوں کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ تلنگانہ حکومت گرام پنچایتوں کے نائب سرپنچ اور وارڈ ممبرس کی ماہانہ اجرت میں اضافہ کرتے ہوئے ہر ماہ 4 ہزار روپئے متعین کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کے ساتھ انصاف کریں ۔

TOPPOPULARRECENT