Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تنخواہ کے لیے عثمانیہ یونیورسٹی لکچررز کا احتجاج

تنخواہ کے لیے عثمانیہ یونیورسٹی لکچررز کا احتجاج

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے لکچررس نے جولائی کی تنخواہ کی ادائیگی تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونیورسٹی کے زائد از 3 سو لکچررز نے یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنس سے اڈمنسٹریٹیو بلڈنگ تک جلوس نکالا وہ تنحواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اس سال یونیورسٹی لکچررز کا یہ اپنی نوعیت کا چوتھا احتجاج ہے ۔ وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر رام چندرم نے لکچررز کو جمعہ تک تنخواہیں ایصال کرنے کا تیقن دیا تھا لیکن انہیں تنخواہ ہنوز نہیں ملی ہے لکچررز کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال یونیورسٹی کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں دیکھی گئی ۔ اساتذہ کی تنخواہوں کی وصولی کے لیے احتجاج پر مجبور کیا گیا ہے ۔ پروفیسر بی ستیہ نارائنا صدر عثمانیہ یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن نے صورتحال کو بدبختانہ قرار دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT