Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تنقیح کے عمل میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

تنقیح کے عمل میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

گدوال میں جائزہ اجلاس سے آر ڈی او اور تحصیلدار کا خطاب

گدوال میں جائزہ اجلاس سے آر ڈی او اور تحصیلدار کا خطاب
گدوال /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومتی اسکیمات سے کوئی بھی مستحق محروم نہ ہو سروے عملہ تنقیح کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے ۔ اس بات کی ہدایت تحصیلدار گدوال مسٹر یادگیری منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر سرینواس ریڈی نے آج سروے عملہ کے اجلاس میں دی ۔ انہوں نے کہا کہ منڈل گدوال میں فوڈ سیکوریٹی کارڈس اور دیگر اسکیمات سے مستفید ہونے کیلئے عوام کی جانب سے درخواستیں داخل کرنے کا سلسلہ انتہائی دھیمی رفتار سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عہدیداروں کی ہدایت کے مطابق گدوال منڈل میں سروے کے کاموں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے ۔ انہوں نے سروے عملہ کو بتایا کہ درخواست گذار کے گھر پہونچ کر خاندان کے متعلق حقائق سے واقف ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکوریٹی کارڈس آدھار کارڈ پر مربوط ہوگا ۔ نیز ڈی پی ایل خاندان کو چار پہیوں والی گاڑی ہونے کی صورت میں مذکورہ خاندان اس اسکیمات کا مستحق نہیں ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ جاری سروے میں جامع گھریلو سروے کے خطوط پر تنقیح کی جائے گی جس خاندان کے پاس 2.5 ایکر تری اور 5 ایکر خشکی پر مشتمل اراضی ہوگی اس خاندان کو بھی حکومتی اسکیمات سے استفادہ کا موقع نہیں ملے گا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ خاندان میں ایک ہی فرد کو وظیفہ دیا جائے گا اور آئندہ سال سے انہیں سال 2015 سے 65 سال عمر کے شخص کو ہی وظیفہ کا تحصیلدار گدوال نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کہ منڈل گدوال میں سروے کا کام جاری ہے ۔ آئندہ ماہ تک اس کام کو جاری رکھنے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT