Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / تنقیدوں کی زد میں موجود یوراج کو بالی ووڈ کی حمایت

تنقیدوں کی زد میں موجود یوراج کو بالی ووڈ کی حمایت

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف خطابی مقابلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی اور ہندوستان جس نے فائنل میں پہلے بیٹنگ کی تھی جس کے باوجود طاقتور بیٹنگ کیلئے مشہور دنیا کی ٹیم ہندوستان نے 130 رنز اسکور کئے تھے اور اس میں بھی یوراج سنگھ کی 21 گیندوں میں 11 رنز کی بیٹنگ کو شدید ت

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف خطابی مقابلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی اور ہندوستان جس نے فائنل میں پہلے بیٹنگ کی تھی جس کے باوجود طاقتور بیٹنگ کیلئے مشہور دنیا کی ٹیم ہندوستان نے 130 رنز اسکور کئے تھے اور اس میں بھی یوراج سنگھ کی 21 گیندوں میں 11 رنز کی بیٹنگ کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن کرکٹ کے مختلف حلقوں کے علاوہ اب بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیتوں میں بھی یوراج سنگھ کی حمایت میں اپنے بیانات جاری کئے ہیں۔ یوراج سنگھ جنہوں نے فائنل میں 21 گیندوں میں صرف 11 رنز بنائے تھے، جنہیں شکست کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے نہ صرف ان پر ہر گوشہ سے تنقید کی جارہی ہے بلکہ بائیں ہاتھ کے جارحانہ بیٹسمین یوراج سنگھ کی چندی گڑھ میں رہائش گاہ پر برہم شائقین نے پتھراؤ بھی کیا ہے۔

یوراج سنگھ جنہوں نے 2007ء میں افتتاحی ٹوئنٹی20 ورلڈ ہندوستان کو دلوانے میں کلیدی رول ادا کرنے کے علاوہ 2011ء کے ونڈے ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی فتوحات میں اہم رول ادا کیا تھا۔ دریں اثناء بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے ’’او کے… ہمیں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شکست ہوئے ہیں… یہاں یہ مایوس کن ہے لیکن ہمیں فخر ہیکہ ہماری ٹیم اور کھلاڑیوں نے باوقار ٹورنمنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم ایک بہترین ٹیم کے خلاف ہمیں شکست ہوئی کیونکہ یہ دن ہمارا نہیں تھا۔ بہتر ٹیم نے کامیابی حاصل کی اور سری لنکا کو کامیابی پر مبارکباد جبکہ ہم نے بھی بہتر کھیلا ہے۔

رواں ہفتہ بالی ووڈ کے ابھرتے ہیرو ورون بھون کی فلم ’’میں تیرا ہیرو‘‘ ان دنوں کامیابی حاصل کررہی ہے اور اس فلم کے ہیرو نے بھی یوراج سنگھ کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ٹوئیٹر پر کہا کہ یوی نے ہمارے لئے ورلڈ کپ جیتا ہے اور کینسر جیسی مہلک بیماری میں رہنے کے باوجود بھی انہوں نے ہمارے لئے خوشیاں بکھیری ہیں۔ یوراج سنگھ کی بہترین خدمات کو عوام کس طرح بھول سکتے ہیں، شرم آنی چاہئے۔ ہدایتکار مدھوبھنڈارکر نے بھی ناقص فام کا شکار یوراج سنگھ کی حمایت میں ٹوئیٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ کون بیوقوف ہے جو یوراج سنگھ کے گھر پر پتھراؤ کیا ہے اور ہم یہ کیسے بھول جائیں کہ یہی وہ کھلاڑی ہے جس کی وجہ سے ہم دو مرتبہ ورلڈ کپ حاصل کرچکے ہیں۔

ایک اور اداکار ڈینوموریا نے بھی یوراج سنگھ کی حمایت میں ٹوئیٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں لکھا ہیکہ یقیناً ان افراد کو ذہنی طور پر بڑے ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ انتہائی احمق ہیں۔ اگر ہندوستان کامیابی حاصل کرتا ہے تو ہم کھلاڑیوں کو آسمان پر بٹھا دیتے ہیں اور اگر ٹیم کو شکست ہوتی ہے تو ہم اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ دوستو یہ کھیل ہے جہاں چند مقابلوں میں کامیابی حاصل ہوتی ہے تو کبھی شکست بھی ہوتی ہے۔ کالم نگار اور قلمکار شوبھاڈے نے بھی یوراج سنگھ کی حمایت میں آگے آتے ہوئے ٹوئیٹر پر اپنا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کیا بیوقوف حرکتیں ہیں۔ یوراج سنگھ کے گھر پر پتھراؤ کرنے والے شائقین کو شرم آنی چاہئے۔ واضح رہیکہ قبل ازیں سچن تنڈولکر نے بھی یوراج سنگھ کی حمایت کی ہے جبکہ آل راونڈر کے دوست ہربھجن سنگھ نے بھی یوراج کی حمایت میں بیان جاری کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT